دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کروڑوں روپے کے آگسٹا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر سودا معاملے میں وزیر اعظم نریندر مودی پر کانگریس پارٹی کو بچانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ان میں کانگریس صدر سونیا گاندھی کو گرفتار کرنے کی ہمت نہیں ہے۔
مسٹر کیجریوال نے عام آدمی پارٹی (آپ) کی جانب سے منعقدہ
مظاہرہ میں یہاں جنتر منتر پر لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا’’ مودی کانگریس کو بچا رہے ہیں‘‘۔
انہوں نے مرکز کی قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کی حکومت پر آگسٹا ویسٹ لینڈ کے قصورواروں پر کارروائی نہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ’’گزشتہ دو سال میں بی جے پی نے اس معاملے میں کوئی کارروائی نہیں کی ہے۔